اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے چینی وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے، علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔سپیکر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ اوراستحکام کو تقویت ملے گی۔ پاکستان ایس سی او پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چینی وزیرعظم کی ملاقات؛ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی