پاکستان جرائم

منی لانڈرنگ کیس ۔۔۔!!!وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزم بری

منی لانڈرنگ کیس ۔۔۔!!!وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزم بری

لاہور : سپیشل کور ٹ سینٹرل لاہور نے وزیرعظم شہباز کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا ۔سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، ایف آئی اے نے 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیئے ۔جج بخت فخر بہزاد نے سوال کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی ؟ ایف آئی اے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی ، سربراہی ڈاکٹر رضوان نے کی تھی ۔جج بخت فخر بہزاد نے پوچھا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالت کے سوال پر خاموش ہوگئے ۔بعدازاں خصوصی سینٹرل عدالت نے سلمان شہاز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image