آرمی چیف اور تاجروں میں معاشی بحالی کیلئے اہم مشاورت ہوءجس میں جنرل عاصم منیر نے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے ٹاسک فورسز قائم ہوں گی ، منی ایکسچینجز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے اور ڈالرکے تبالے ، انٹربینک ریٹس میں شفافیت لائی جائیگی ۔لاہور چیمبر آف کامرس کا ئنمادہ وفد تشویشناک کا روباری منظر اور عوام کی پریشانیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز لیکر کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر ز گیا تھا جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا ہ۔ کور کمانڈر کوارٹرز میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وفد نے تجاویز دیں کہ بھاری بجلی بلوں سمیت عوامی ، کاروباری مسائل حل کیے جائیں ، سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل چار ٹر آف اکانومی پر دستخط کریں ۔
Leave feedback about this