منشیات اسمگل کیس میں گرفتار ہونیوالی بھارتی اداکارہ ورقاصہ کریسن پریرا کو شارجہ کی جیل سے رہا کردیا گیا ۔کریسن پریرا کو یکم اپریل کو شارجہ ائیر پورٹ پر منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریسن پریرا کو شارجہ کی سینٹرل جیل میں قید کیاگیا تھا۔فلم سڑک ٹو کی اداکارہ کو شارجہ میں ائیر پورٹ حکا م نے ان کے پاس موجود ایک ایوارڈ میں سے منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لیا تھا۔