ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم منئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے ، آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتاہے ۔