انٹرٹینمنٹ

ممبئی کا ٹریفک اذیت ناک ہے،سونم کپور

ممبئی کا ٹریفک اذیت ناک ہے،سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران برا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پرنکالا۔سونم کپور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی۔بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ سٹینڈ کا سفر کررہی تھی جس کے لئے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا،ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے،یہ کیا ہورہا ہے؟

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image