پاکستان موسم

ملک میں کہاں کہاں آج گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک میں کہاں کہاں آج گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image