ملک میں مہنگائی کے وار کم نہ ہو سکے، ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی 38.63 فیصد تک جا پہنچی۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی 38.63 فیصد ہو گئی ہے، اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 18.79 روپے اضافہ ہوا، جبکہ آلو کی فی کلو قیمت 57.62 روپے سے بڑھ کر 60.52 روپے ہو گئی۔
اسی طرح دال مونگ 11 روپے اور دال مسور 13 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئیں، ایک ہفتے کے دوران سگریٹ، بیف، صابن اور گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم اور گیس مصنوعات میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا۔
Leave feedback about this