عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے متعلق رات کو درخواست آئی صبح کیس لگ گیا، کیا ملک میں دیگر کیسز ختم ہوگئے کہ یہ کیس سنا گیا ، اس کیس میں کیا جل بازی ہے کہ اسے روز سنا جارہاہے ۔انہوں نے کاکہا آپ پارلیمان کو کہہ دیں کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ قانون ختم کردیں ، آپ کہہ دیں کہ آرمی ایکٹ ہی ختم کردیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نو مئی کے واقعات معمولی واقعات تھے ، ملٹری کورٹ فیصلے کیخلاف تین جگہ اپیل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ملزم وکیل کر سکتا ہے ان کو آخر خوف کس بات کا ہے ، نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ریلیف دینے کیلئے چہ مگوئیاں ہورہی ہے۔
Leave feedback about this