وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان روس کے ساتھ ہے۔شہباز شریف نے ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں دھماکے کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق خودکار ہتھیاروں سے لیس کم از کم 3 حملہ آور سٹی ہال میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دھماکے کر دیے۔مقامی وقت کے مطابق واقعہ رات 8 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، آگ لگنے سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Leave feedback about this