صحت

مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس میں گہرا تعلق

مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس میں گہرا تعلق

واشنگٹن : نئی تحقیق میںپتہ چلا ہے کہ ذیابیطس نہ صرف پیریڈونٹائٹس (مسوڑھوں کی بیماری) کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے بلکہ یہ کہ دونوں کیفیات کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے، یعنی یہ دونوں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نشونما پاتے ہیں۔چیئر مین آف پیریڈونٹولوجی یونیورسٹی ڈاکٹر اینٹون سکیلین کا کہنا تھا کہ مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس میں تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
مسوڑھوں کی بیماری کا اعتدال یا شدت طویل عرصے سے دل کی بیماری یا جلد موت کے امکانات سے منسلک رہی ہے۔ ذیابیطس دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم یا تو کافی انسولین پیدا کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے یا جسم کے خلیے اس ہارمون کے لیے کم حساسیت پیدا کرلیتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image