دنیا

مسجد نبوی ﷺ کی حرمت پامال کرنے والے پاکستانیوں کو قید اور جرمانے کی سزا

مسجد نبوی ﷺ کی حرمت پامال کرنے والے پاکستانیوں کو سعودی عدالت کی طرف سے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سعودی عدالت نے سزا سناتے ہوئے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال جبکہ تین دوسروں کو 8، 8 سال قید کرنے کا حکم دیا، اس کے ساتھ ساتھ ملزمان پر 20، 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملزمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ کے قریب چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا، محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد ازاں وائرل ہوئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image