پاکستان

مسائل کا حل رابطہ کاری سے ہی ممکن ہے، راجہ پرویز اشرف

parvaiz ashraf

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل اوپر سے نیچے تک مکمل طور پر رابطہ کاری سے ہی ممکن ہے، مل کر بیٹھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انفرادی سوچ اجتماعی دانشمندی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، مل کر بیٹھنے سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اور قومی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے، لوکل باڈیز سطح پر مذاکرات انتہائی خوش آئند ہے، خصوصاً رومینہ خورشید نے جس طرح اقدام اٹھایا یہ لائق تحسین ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مل کر بیٹھنے سے 80 فیصد مشکلات ختم ہو جاتی ہے، جب مشاورت کریں تو حل بھی نکل آتا ہے، یہی دین کا بھی پیغام ہے، جب آپ مل کر ہی نہیں بیٹھیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ مزید بگڑ جائیں گے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اجتماعی سوچ اور اجتماعی دانش سے بڑے سے بڑے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image