کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی (کے اے سی او ایل) کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار قائد پر وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پر عمل ہے ۔
Leave feedback about this