موسم

محکمہ موسمیات کی اگلے ماہ نومبر سے ملک میں شدید سردی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی اگلے ماہ نومبر سے ملک میں شدید سردی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ نومبر سے ملک میں شدید سردی کی لہر کی پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں برس موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا خدشہ ہے، نومبر کے دوسرے ہفتے سے پورے ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، نومبر کے پہلے ہفتے میں قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور پڑ جائے گا، سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو قطبی بھنور کہا جاتا ہے، قطبی بھنور کمزور ہو جانے سے بین الاقوامی سطح پر موسم سرد ہونے لگتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زیادہ ٹھنڈ کی صورت میں نظر آئیں گے، نومبر کے پہلے ہفتے میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا نظام ملک پر اثر ڈال سکتا ہے، جبکہ اس کے بعد دوسرے ہفتے سے پورے ملک میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ یورپ، روس اور مشرق وسطیٰ کے طول و عرض میں بھی عام معمول سے ہٹ کر زیادہ بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image