انٹرٹینمنٹ

ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک ان دنوں کہاں ہیں ؟

ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک ان دنوں کہاں ہیں ؟

پاکستان کی نامور اداکارہ جانان ملک گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ ایک سال سے اپنے کاروبار سے بھی خود کو دور کر رکھا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جانان ملک نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال کیا۔ماضی کی معروف اداکارہ جانان ملک ان دنوں کینیڈا کے شہر وینکوور میں مقیم ہیں جہاں وہ سردی اور برف باری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شدید برف باری کے دوران شاپنگ کے بعد گھر لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں مداحوں سے ایک دلچسپ سوال بھی کیا کہ ‘آپ برف باری کے لیے کون سا لفظ استعمال کرتے ہیں کہ برف باری زیادہ ہو رہی ہے یا تیز برف باری۔ویڈیو کے علاوہ جانان ملک نے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کی رہائش گاہ اور گردونواح کو شدید برف میں ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں ایک سنو مین بھی موجود ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image