اسلام آباد:وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل پر صوبوں کے وزرائے اعلی سے اتفاق ہوا ہے،علی امین گنڈا پور، مریم نواز، مراد علی شاہ، سرفراز بگٹی نے دستخط کئے۔
بلوچستان کے اندر آگ لگی ہے، کیا ہم صوبے کو جلنے دیں؟ ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، حکومت نے وسائل کا رخ بلوچستان کی طرف کیا ہے، حکومت نے ایک مشکل فیصلہ لیا، وزیراعلی بلوچستان اور خالد مگسی نے وفاق کے فیصلے کو سراہا۔بلوچستان کے لوگوں کا مطالبہ تھا خونی سڑک سے جان چھڑا دیں، ایک صوبے کی تکلیف کا مداوا کرنا چاہتے ہیں، دشمن بلوچستان کو توڑنے کی کوششوں میں لگے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔
تازہ ترین
مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈاپور سائن کر چکے : علی پرویز ملک
- by web_desk
- اپریل 17, 2025
- 0 Comments
- 310 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this