سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔لاہو میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا کہ بیرسٹر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈی آئی جی انوسیٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے ہی فائرنگ کے 14 مقدمات میں مطلوب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا اگلا ہدف بیرسٹر اعتزاز احسن تھے ان کا کہنا ہے کہ ملزم محسن عرف لمبا ملت پارک کے علاقے سمن آباد کا رہائشی ہے ملزم نے یہ بات ہمیں بتائی ہے کہ اسے زبیرخان نیازی نے رقم دی اور اس نے فائرنگ کی ۔

Leave feedback about this