صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فارما سیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزاءکا انکشاف ہوا ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے لاہور کی کمپنی کے بنائے ہوئے کف سیرپ پرالرٹ جاری کردیا ہے ۔لاہور کی کمپنی فارمکس لیبارٹری لیمٹیڈ کے کف سیرپ میں نقصان دہ کثافتیںپائی گئی ہیں جس کے پیش نظر ڈریپ نے بھی کھانسی کے سپرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اُٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔کھانسی کے سیرپ میں ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔لاہور کی کمپنی کا سیرپ مالدیپ ، فجی سمیت 4 ممالک کو برآمد کیا گیا تھا۔لاہور کی کمپنی کا بنایا ہوا کف سیرپ پاکستان میں بھی سپلائی کیاگیا تھا۔
Leave feedback about this