لاہور:لاہور میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ڈاکو عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا تھا۔
عدیل مسیح کو نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، زخمی عدیل مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔سی آئی اے کے مطابق عدیل مسیح قصور کا رہائشی اور اشتہاری ملزم بھی تھا، ملزم فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع میں پولیس کو مطلوب تھا، فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
جرائم
لاہور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
- by web_desk
- دسمبر 1, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this