پاکستان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا شاہکام چوک پر فلائی اوور منصوبے کا افتتاح

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے شاہکام چوک پر فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا، شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے پر 3 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکیموں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی ہے، ان پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ منتقلی کی سہولت دی جائے گی، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں، شہباز شریف ہماری حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، 16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے سپریم کورٹ جائیں، لاہور کے لیے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image