لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل جرائم Roze News
جرائم

لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل کردیئے ہیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمران خان کو ایس ایچ او ہڈیارہ تعینات کردیا گیا جبکہ سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کیے گئے ہیں ۔انسپکٹر سہیل شہزاد ایس اچ او مصر ی شاہ تعینات ہوئے ہیں سب انسپکٹر ہاشم رضا گیلانی ایس ایچ اوموچی گیٹ تعینات ہوئے ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ندیم اختر ایس ایچ او شادباغ جبکہ سب انسپکٹر زوہیب علی کو غالب مارکیٹ میں تعینات کردیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او ہنجروال ، سب انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او مسلم ٹاﺅن ،سب انسپکٹر قمر عباس ایس ایچ او مستی گیٹ تعینات کیے گئے ہیں

Exit mobile version