ترکیے میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، صدر رجب طیب اردوان پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرپائینگے ۔28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے ۔اب تک 89.0 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں اردوان نے 49.94 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے حریف کمال قلیچ دار اعولو نے 44.3 ووٹ حاصل کررکھے ہیں ،دوسری طرف کمال قلیچ دار اوغلو اور استنبول میئر نے ابتدائی نتائج میں برتری کا دعویٰ کیا ہے ۔