بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہورہاہے ، اسمبلی سیکریٹریٹ نے آج ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا۔بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جس کا ایجنڈا ابھی جاری کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن نصراللہ خان ،چار مئی سے دکی کے علاقے میں کان میں پھنسے دو کان کنوں کو گیارہ روز گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیے جانے کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کرینگے ۔وقفہ سوالات میں محکمہ تعلیم اور منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ۔ بلوچستان اسمبلی کا رواں اجلاس 25 مئی تک جاری رہے گا۔