لاہور:شہر میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔دھند کے باعث اندرون وبیرون ملک کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے714اور جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے471کو بھی اسلام آباد اتارا گیا۔ابو ظہبی اور کراچی سے آنے ورالی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ابوظہبی،دوحا،استنبول،جدہ اور دبئی جانے والی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
Leave feedback about this