لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہ طلب کر لیے۔
نیب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
لیگی رہنما حمزہ شہباز کی طرف سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوں گے ،عدالت نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ مقدمے میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
اس کے علاوہ مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Leave feedback about this