لاہور ، کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی پاکستان Roze News
پاکستان معیشت و تجارت

لاہور ، کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

لاہور ، کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

لاہور ، کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

لاہور میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ،کاروباری سرگرمیاں اب رات 10 کے بجائے 11 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں رات گیارہ بجے بند ہوں گی ، شاپنگ مال ، بیکریاں پورا ہفتہ رات گیارہ بجے بند ہوں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ ، ہوٹل ، کافی شاپ اور کیفے بھی پورا ہفتہ رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے ۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹور، فارمیسی ، پنکچر شاپ کی دکانیں ، 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔اس کے علاوہ پیٹرول پمپ،، سی این جی اسٹیشن ، تندور اور دودھ دہی کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں ۔

Exit mobile version