امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے ۔ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی موت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ۔روس کے نجی فوجی گروپ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا ، طیارے میں روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین سمیت 10 مسافر سوار تھے ۔روس کیلئے یوکرین میں کامیابی سمیٹنے والے ویگنر گروپ نے رواں سال جون میں روسی فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع کا رخ کیاتھا۔