پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ: عمران خان، فواد چودھری، عثمان بزدار اور فیصل جاوید کی روز نیوز سے خصوصی گفتگو

سربراہ تحریک انصاف عمران خان، جو حقیقی آزادی لانگ مارچ  کی قیادت کر رہے ہیں، سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں فواد چودھری، عثمان بزدار اور فیصل جاوید نے روز نیوز سے خصوصی گفتگو کی، عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ (اتحادی حکومت والے) انتخابات کرائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران روز نیوز کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا یہ (اتحادی حکومت والے) انتخابات کرائیں گے، ہمارا مطالبہ صرف آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہے، قوم بیدار ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے راستے ہمیشہ کھلے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، ہمارا مطالبہ صرف انتخابت ہے۔

اُدھر سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے روز نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں جنوبی پنجاب سے بھی عوام بھرپور شریک ہے، اسلام آباد پہنچ کر قیادت اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

اسی طرح پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا روز نیوز سے خصوصی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہے، اسلام آباد پہنچ کر ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image