اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔علی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخی کی درخواست وکیل ظہور الحسن نے عدالت میں دائر کی۔
Leave a Comment