پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ، کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان اور فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی

وزیرآباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اس وقت وزیرآباد کی جانب رواں دواں ہے اور اس کی اگلی منزل شہر میں جلسہ کرنے کی ہے، اس دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی رہنما احمد چھٹہ بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو میں سے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، عمران خان کو پنڈلی پر گولی لگی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا نام فیصل بٹ ہے، حملہ آور نے فائرنگ کے لئے اے کے 47 رائفل کا استعمال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد عمران خان الحمد للہ محفوظ ہیں، ہماری گراؤنڈ ٹیم کے مطابق مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ واقعہ اللہ ہو چوک وزیرآباد کے قریب پیش آیا۔

فیصل جاوید سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جس کی تصدیق فواد چودھری نے کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image