ق لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیگی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ق لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیگی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،عمران خان

ق لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیگی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،عمران خان

ق لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیگی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ق لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،نئی اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑنا پاگل پن ہے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے186ارکان پورے ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا ہمارے186ارکان پورے نہیں ہوپائیں گے مگر ہم نے 186ارکان پورے کر کے دکھا دیئے۔عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کو چاہیے کہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائے لیکن اس حوالے سے بات چیت ہونا باقی ہے۔عمران خان نے مونس الٰہی کی تعریف کی اور کہا کہ طاقتور حلقوں کے دباؤ کے باوجود وہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہے،مونس آگے دیکھنے والے نوجوان ہیں اور وہ پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل دیکھ رہے ہیں اور وہ اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کو قائل کرنے میں کامیاب رہے۔

Exit mobile version