قومی اسمبلی اجلاس:شازیہ مری شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں پاکستان Roze News
پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس:شازیہ مری شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی ، پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت پر چڑھائی

انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی ، پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت پر چڑھائی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطاء مری شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔قومی اسمبلی کے سانحہ پشاور کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،پاکستان آج بھی دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،سیکیورٹی فورسز سمیت پوری قوم نے دہشتگردی میں بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کو سب سے زیادہ دہشتگردی کا سامنا رہا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے قربانی دی ہمارے کارکنان شہید ہوئے،ماضی قریب میں کہا گیا کہ اتنے ہزار لوگوں کو مل میں بسانا ہے،اس وقت کیا سمجھ نہیں آئی تھی کہ کن لوگوں کو بسانا ہے،ہمارے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں خطرہ نظر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ملک کے لوگوں کو امن چاہئے اس کے لئے بیانیہ چاہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف اور صرف دہشتگرد ہے وہ کسی کا بھائی نہیں ہے اس سے کوئی ہمدردی نہیں ہوسکتی۔یہ بیانیہ ہے اس کے اثرات کئی سالوں تک متاثر کرتے ہیں۔

Exit mobile version