متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری پاکستان Roze News
پاکستان

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو طلب کرلیا،نوٹس جاری

راولپنڈی کی مشہور ومعروف لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی کے تنازع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نویر احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔شیخ رشید کو لال حویلی کے7مختلف یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل میں طلب کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کاروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو3فروری کو صبح 10بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہو ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جج نے اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو15دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Exit mobile version