پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے

پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے

پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے

پشاور:پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔رپورٹ ے مطابق خود کش حملہ آوور کو مسجد داخل ہوتے ہوئے چیک نہیں کیا گیا اور حملہ آوورپولیس وردی یا نمازی کے روپ میں آیا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولس لائن اور انویسٹیگیشن اہلکاروں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس کے بعد اہلکار مسجد گئے،زیادہ تر تفتیشی اہلکار دھماکے کا نشانہ بنے۔تحقیقات کرنے والی ٹیم کے مطابق پولیس لائن میں تمام اہلکاروں کی حاضری ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا،فیملی کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات طلب کی گئی اور مہمانوں کے کوائف کی معلومات کی چھان بین جاری ہے۔

Exit mobile version