قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے ۔کوئٹہ پہنچنے کے بعد صادق سنجرانی خضدار کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ بی این پی کے سرراہ سردار اختر مینگل سے ملاقا ت کرینگے صادق سنجرانی کیساتھ باپ پارٹی کے صوبائی وزیر صالح بھوتانی ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی بھی ہیں ۔صادق سنجرانی دورہ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر سے بھی ملاقات کرینگے ۔صدر مملکت حج کی ادائیگی کیلئے ملک میں موجود نہیں ہیں جس کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔
قائم مقام صدر صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے