فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت پر مریم نواز کا نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔مریم نواز نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفریح کے لیے شہری کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔