پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔دیسی گرل پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم میں کام کریں گی۔پریانکا چوپڑا جوناس کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے ہالی ووڈ کے چند پروجیکٹس میں کام کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔یاد رہے کہ پریانکا امریکی پاپ گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد لاس اینجلس میں رہتی ہیں، جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا چند روز کے لیے ممبئی میں ہیں۔ فلم انڈسٹری کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے خواہاں ہیں اور ممبئی میں کئی لوگوں سے مل رہی ہیں اور مختلف سکرپٹ پڑھ رہی ہیں۔فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی سے بھی مل رہی ہیں، انہیں ایک ایکشن پراجیکٹ بھی پسند آیا ہے اور اب اداکارہ ہدایت کار سے شوٹنگ کی ٹائم لائن، شیڈول اور ملبوسات پر بات چیت کر رہی ہیں۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اگلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔

Exit mobile version