پاکستان

فہمیدہ اور ذوالفقار مرزا انتخابی دوڑ سے باہر

فہمیدہ اور ذوالفقار مرزا انتخابی دوڑ سے باہر

سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی گئیں۔اپیلیں خارج ہونے کے بعد فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔فہمیدہ مرزا کے وکیل نے کہا کہ اعتراض کرنے والے کو اعتراض دائر کرنے کا کوئی حق نہیں، اعتراض کرنے والے کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں۔واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے این اے 223 سے کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70، 71 اور 72 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف بھی اپیل دائر کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image