ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار نے اپیل دائر کردی ۔درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصر من اللہ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے ۔سیشن جج اعظم خان نے نظر ثانی کی اپیل 13 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔سیشن جج اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیئے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے علیحدگی اختیار کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کا بیان دیا ہے ۔
Leave feedback about this