غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کا بیان سامنے آگیا ۔غزہ میں ہسپتال پرحملے اور ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں ، ہسپتال پرحملے کی خبر سنتے ہی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کے وزیراعظم سے بات کی ۔جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی ٹیم کو غزہ میں ہسپتال پرحملے کی معلومات لینے کی ہدایت کی ہے ۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا تنازعات کے دوران شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے واضح طورپر کھڑا ہے ہم اس سانحے میں جاں بحق یا زخمی مریضوں طبی عملے اور دیگر بے گناہوں کیلئے سوگوار ہیں ۔

Leave feedback about this