واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن بحال ہو گا، جنگ بندی معاہدہ ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطی میں امن کیلئے پہلا قدم ہے۔خوشی ہے یرغمالیوں کی رہائی ہوئی، آنیوالی امریکی انتظامیہ نے تین ماہ سے کم عرصے میں یہ کامیابی حاصل کی، بائیڈن چار سال میں وہ نہ کر سکے جو میرے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہو گیا۔
ایران کے پاس اب حزب اللہ یا حماس کے لئے پیسہ نہیں، مشرق وسطی کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے غزہ معاہدہ ہوا، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔
ہم نے الیکشن میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ہم ایک بار امریکا کو عظیم بنانے جارہے ہیں، امن وامان بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، امریکا کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روک کر سرحد کو محفوظ بنائیں گے۔
پہلی بار تمام 50 ریاستوں نے ری پبلکنز کی حمایت کی، ری پبلکنز نے صدارتی الیکشن میں نوجوان ووٹرز کا اعتماد جیتا، دنیا بھر سے جرائم پیشہ گروہوں کو امریکا بھیج دیا گیا،دیگر ممالک نے اپنے جرائم پیشہ افراد کو امریکا بھیج کر ان سے نجات حاصل کی۔
تازہ ترین
غزہ جنگ بندی معاہدہ تاریخی کامیابی، خطے میں امن بحال ہو گا:ڈونلڈ ٹرمپ
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 42 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this