عید الفطر پر 5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے عید الفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجواد ی ہے ۔بیس اپریل جمعرت سے چوبیس اپریل سوموار تک عید کی چھٹیاں ہونگی ۔ وزیراعظم کابینہ ڈویژن کی سمری پر حمتی فیصلہ کرینگے ۔ دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیاگیا ۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس بیس اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولونا عبدالخیر آزاد کرینگے ۔ اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیاجائیگا۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کرینگے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور ، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائینگے ۔
Leave feedback about this