سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر کردیئے گئے ۔سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ اور عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ ہونگے اور دونون کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹرییا اور نیوزی لینڈ ہے ۔عمر گل رواں برس افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیے چکے ہیں ۔اس حوالے سے عمر گل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ کو نئی بلنڈیوں پر پہنچانے کی کوشش کرینگے ۔سعید اجمل نے کہاہے کہ موقع فراہم کرنے پر ذکا ءاشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
Leave feedback about this