صحت

عمر رسیدہ افراد احساس حاکمیت کیلئے مزاحمتی رویہ اختیار کرلیتے ہیں

sehat

نیو کاسل:اب تک تو صرف بچے ہی اپنی بات منوانے کیلئے بڑوں کو سرنگوں کرتے تھے لیکن ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بہت عمر رسیدہ افراد بھی معاملات پر اپنی گرفت کے احساس کے لئے مزاحمتی رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔یونیورسٹی آف یارک اور نیو کاسل یونیورسٹی کے محققین نے90کی دہائی میں موجود افراد کے ایک گروپ کا انٹرویو لیا تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ بڑھاپے میں زندگی کو مثبت رکھنے کیلئے اہم عوامل کونسے ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں ایسے کچھ عوامی سامنے آئے جو ان بوڑھے افراد کو مثبت زندگی گزارنے پرکاربند رکھے ہوئے تھے۔مجموعی طور پر ان بوڑھے افراد کے بڑھاپے میں خوش ہونے کی وجوہات ان کی ماضی کی کامیابیاں،صحت کی ضروریات پورا کرنے کی صلاحیت اورمعقول انداز میں پیش ہونے پر مشتمل تھیں۔البتہ بوڑھے افراد کی خوش رکھنے میں سب سے اہم چیز ان کی حاکمیت کے احساس کا برقرار رہنا تھا جس میں ان لوگوں کے خلاف بھی مزاحمت شامل ہے۔جو ان عمر رسیدہ افراد کی مدد کرنا چاہتے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image