اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہینڈلرز کیلئے کیس بنانے کی خاطر مذاکرات کررہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرالیں مگر ہم اس کی خواہش کا ایندھن بننے کو تیار نہیں ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ عمرا ن خان کا فیصلہ ہے یہ اقلیتی فیصلہ ہے اسے تو سپریم کورٹ کے اپنے ججوں نے بھی تسلیم نہیں کیا۔عمران خان کے آدھے ہینڈلرز ریٹائرہوگئے اور باقی بھی ستمبر میں ریٹائر ہوجائینگے ، عمران خان کی کوشش یہ ہے کہ وہ سزاﺅں سے بچ سکیں اور کارکنوں کے زور پر عدالت کو مرعوب کرسکیں ۔
Leave feedback about this