ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیاز کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیاز ی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیاجاتاہے عدالت نے حکم دیا کہ حسان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں پچیس مارچ کو پیش کرے جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لیکر کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
Leave feedback about this