اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے جلد یابدیر عمران خان کوانصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا،وفاقی وزیر خورشید شاہ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین کاٹائٹل بھی واپس کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اورپھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دین انہون نے مزید کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر ی کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔