اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں لارجر بینج کے روبرو پنجاب اور کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماست ہوئی جس میں عدالت نے فریقین سے شفاف انتخابات کیلئے پرامن رہنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔پنجاب اور کے پی انتخابات کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے بنایا گیا پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کررہاہے بینچ میں جسٹس اعجاز الھسن، جسٹس منیب اختر جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔عدالت میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان، تحریک انصاف کے وکلاء علی ظفر اور بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر استفسار کیا کہ آپ کے مطابق الیکشن کی تاریخ آگے کرنا درست نہیں ہے، الیکشن کی تاریخ میں توسیع کرنا کیس غلط ہے آگاہ کریں۔