عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ لاہور پر گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلا کر راستہ بند کر دیا۔
مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے دروازوں پر لگی لائٹس اور مہنگے سکیورٹی کیمرے بھی توڑ دیے جبکہ پی ٹی آئی کا پرچم تھامے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ گئے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر بھی کارکن مشتعل ہو کر احتجاج کرنے لگے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث مری روڈ روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ فیض آباد چوک میں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔

Exit mobile version